تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:10

پشاور میں سرچ آپریشن، 23 مشتبہ افراد زیرحراست

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے نواحی علاقہ باڑہ قدیم میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ جن سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ سربند کی حدود میں باڑہ قدیم کے علاقے میں کیاگیا۔ لیڈیز پولیس اورسراغ رساں کتوں کی مدد سے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران 12 افغان باشندوں سمیت 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 3 پستول، 3 کلو گرام چرس، 2 کلو گرام ہیروئن اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.