26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:22
سندھ اسمبلی اجلاس میں کراچی میں قائم شراب خانوں کے چرچے
جیو نیوز - کراچی......سندھ اسمبلی میں کراچی میں قائم شراب خانوں پر خوب بحث ہوئی،پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے شہر میں کھلے عام شراب کی خرید و فروخت پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا۔
سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے کراچی میں جگہ جگہ قائم شراب خانوں سے کھلے عام شراب کی فروخت پر احتجاج کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا۔
خرم شیر زمان کی نشاندہی پر سینئر وزیر سکندر میندھرو نے کہا کہ جا بجا قائم شراب خانوں کے خلاف حکومت سنجیدہ ہے، اس سلسلے میں جلد اقدامات کیے جائیں گے۔
ایوان میں دو مرتبہ آسکر ایواڈ حاصل کرنے والی پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خواتین ارکان نے قرار داد پیش کی جسے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ منظور کرلیا گیا۔ایون نے سندھ ملازمین سماجی تحفظ بل 2016 ءبھی متفقہ طور پر منظورکرلیا ۔