26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:38
آفریدی کو ورلڈکپ کےبعد ریٹائرمنٹ کی شرط پرکپتان بنایا،شہریارخان
جیو نیوز - لاہور......بوم بوم کے ریٹائر منٹ کے بدلتے ارادوں پر چیئر مین پی سی بی بول پڑے۔شہریارخان کا کہنا ہے کہ آفریدی کو ورلڈکپ کےبعد ریٹائرمنٹ کی شرط پرکپتان بنایا تھا،ہم فیصلہ کریں گے کہ آفریدی کو بطورکپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کا مزید کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی پردباؤ نہیں ڈالتے کہ وہ ریٹائر ہو جائے، شاہد آفریدی میڈیا میں بات کرنے کی بجائے مجھ سے بات کریں۔