تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:54

واجبات کی عدم ادائیگی پر ریجنل ڈائریکٹر ای او بی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو نیوز - کراچی......سندھ ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کےبعد واجبات ادا نہ کرنے پر ریجنل ڈائریکٹر ای او بی آئی عرفان زبیری کے ناقاقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کےبعد ای او بی آئی واجبات ادا نہ کرنےپر ریجنل ڈائریکٹر ای او بی آئی عرفان زبیری کے ناقاقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

درخواست گزار جنرل ریٹائرڈ محمد مستا نےعدالت کو بتایا کہ 4سال تک پرائیوٹ ملازمت میں فنڈز کٹتا رہا،لیکن ای او بی آئی نے پینشن کی رقم ادا نہیں کی،4سال قبل جسٹس مشیر عالم نے 1الاکھ 20ہزار روپے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا،جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو وارنٹ پر عمل درآمد کرکے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےدرخواست کی سماعت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.