26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:10
ہنزہ:موسم بہارکارنگارنگ تہواراختتام پذیر
جیو نیوز - ہنزہ......ضلع ہنزہ میں موسم بہارکا خوبصورت تہوارآج اپنے حسین رنگوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔تہوار میں گھڑسواری،نیزہ بازی اوردیگرمقابلے ہوئے۔
وادی ہنزہ میں بہارکے استقبال کیلئے جاری قدیمی تہوارباپھؤ کے آخری روزپولو گراونڈ میں گھڑسواری اور نیزہ بازی کے مقابلوں نے میلے میں چارچاند لگادیئے۔
مقامی فنکاروں نے ثقافتی گیت گائے اور خوبصورت رقص پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔میر آف ہنزہ اور گورنر گلگت بلتستان کی تاج پوشی بھی کی گئی۔
اس موقع پر گندم کا بیج بوکر تہوار کا باقاعدہ آغاز کیاگیا۔ تہوار میں شریک سینئرصوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور غیر مقامی مہمانوں نے معاشرتی اقدار اور تقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ سیاحت کے فروغ کیلئے اس تہوار کو اہم قرار دیا۔