تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:31

لاہور: موٹر وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

جیو نیوز - لاہور…موٹروےپردھند کےباعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔دھند کے باعث کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر 7 کاریں ، 2بسیں اور ایک کوسٹر آپس میں ٹکراگئیں ۔

لاہورکےنواحی علاقے کالاشاہ کاکوکےقریب موٹروےپردھند کے باعث حادثےمیں 2افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،موٹروےپولیس نےگاڑیاں ایک جانب کرکے سڑک کو ٹریفک کےلئے کلیئر کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کےمطابق حادثہ صبح کےوقت شدید دھندکےباعث پیش آیا، ایک منی ٹرک غلط موڑ کاٹ رہا تھاکہ پیچھے سےآنےوالی 7کاریں ،2بسیں اور ایک کوسٹراس سےٹکرا گئیں،ایک بس کار پر چڑھ گئی،جس سےکار سوار2افراد موقع پرجاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا،لوگوں نےاپنی مدد آپ کے تحت بس کو کار پرسے اتارا۔

عینی شاہدین کاکہناہےکہ اطلاع کےباوجودریسکیو اورموٹروےپولیس کی گاڑیاں تاخیرسےپہنچیں،ترجمان موٹر وےپولیس کاکہناہےکہ زخمی شخص کو شیخوپورہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہےجبکہ حادثےکی شکار گاڑیوں کو سڑک کی ایک جانب کرکےموٹروے کو ٹریفک کےلئےکلیئر کر دیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.