تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:23

مسلم باغ، طالبہ کی خودکشی ،تفتیش کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم

جیو نیوز - مسلم باغ......طالبہ ثاقبہ حکیم کی خودکشی والے واقعے کی انکوائری کےلئےجوڈیشل کمیشن قائم کرکےنوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلعہ سیف اللہ آفتاب احمد لون جوڈیشل کمیشن کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں۔جوڈیشل کمیشن طالبہ کی خودکشی کےحالات سے متعلق تحقیقات کرے گا۔

جوڈیشیل کمیشن معاملے کی رپورٹ 30دن میں جمع کرائَےگا۔کمیشن واقعے میں محکمہ تعلیم کےافسران اور عملے کی انتظامی ذمے داری کاتعین بھی کرےگا۔کمیشن کالجوں میں داخلوں ، حاضری اور ڈسیپلن میں بہتری سے متعلق سفارشات بھی دے گا۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل قلعہ سیف اللہ کی طالبہ نے امتحانی فارم نہ بھیجے جانے پر خود کشی کرلی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.