تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:44

محکمہ اینٹی کرپشن کامکلی میں چھاپا،سب رجسٹرار گرفتار

جیو نیوز - محکمہ اینٹی کرپشن کا مکلی میں چھاپا مار کر 16ایکڑ سرکاری زمین کو جعلی کاغذات بناکر سمیع اللہ نامی شخص کے نام ٹرانسفرکرنیوالے سب رجسٹرار شاہدلطیف کو گرفتار کرلیا ۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے مکلی میں سب رجسٹرار میرپورساکرو شاہدلطیف کے دفتر پر چھاپا مارا ۔ دوران کارروائی سب رجسٹرار شاہدلطیف کو گرفتار اور دفتر میں موجود رکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار سب رجسٹرارشاہدلطیف نے16ایکڑ سرکاری زمین کو جعلی کاغذات بناکر سمیع اللہ نامی شخص کے نام ٹرانسفرکردیا تھا۔یہ سرکاری زمین گوٹھ آباد اسکیم کیلیے مخصوص تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.