تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:9

نیب نےلاہور میٹروبس منصوبے کی انکوائری شروع کر دی

جیو نیوز - لاہور......نیب کی جانب سےلاہور میٹروبس منصوبے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے،منصوبے کا ریکارڈاورمتعلقہ افسران کے بارے میں تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔

نیب حکام کی جانب سے پی اینڈ ڈی ، ٹیپا اورایل ڈی اے حکام کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں لاہور میٹروبس سروس کی انکوائری کے لیے منصوبے سے متعلق دستاویزات طلب کر لی گئی ہیں،نیب کی جانب سے پی اینڈ ڈی بورڈ سے منصوبے کی پی سی ون سے متعلقہ اہم دستاویزات مانگی گئی ہیں،نیب کی جانب سے میٹرو منصوبے کے ساتھ ایل ڈی اے ، ٹیپا، میٹروبس کے پراجیکٹ ڈائریکٹراور دیگر افسران کے بارے میں بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.