27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:25
صوبے میں بارڈر سیکیورٹی فورس بحال کردی،انور سیال
جیو نیوز - لاڑکانہ......سندھ کے وزیر داخلہ انورسہیل سیال نے کہا ہے کہ صوبے میں بارڈر سیکیورٹی فورس فوری طور پر بحال کردی گئی ہے۔
لاڑکانہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انور سہیل سیال نے کہا کہ بارڈر سیکیورٹی فورس بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی روک تھام کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 7 ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 55 مدارس کے خلاف غیر قانونی کام کرنے پر کارروائی کی جاچکی ہے۔ کراچی اور شکارپور آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔