27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:8
کیری نے پاکستان میں2 امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی
جیو نیوز - پشاور...... مہمند ایجنسی میں منشیات کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے آپریشن کے دوران دھماکے میں دو امریکیوں سمیت اینٹی نارکوٹکس ایجنسی کے متعدد اہلکار ہلاک ہوئے، امریکی وزیرخارجہ نے امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع آج صبح ملی، دونوں اہل کار پوست کے کھیت تلف کرنے کے مشن پر جارہے تھے، دھماکے میں دونوں اہلکار اور ان کے بعض محافظ بھی ہلاک ہوئے، ایک اہلکار کاتعلق امریکن قونصلیٹ کے اینٹی نارکوٹکس سیکشن سے ہے جبکہ دھماکے میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکاروں کولے جانیوالی گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا۔