تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:7

کراچی: لیاری میں مقابلہ،گینگ وار کے2دہشت گردہلاک،ترجمان رینجرز

جیو نیوز - کراچی......کراچی کےعلاقے لیاری تھارو لائن میں مبینہ مقابلہ ہوا ہے جس میں گینگ وار کے2دہشت گردہلاک کردیےگئےہیں۔

ترجمان رینجرزکےمطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت یونس عرف اوبامہ اورفاروق عرف فاروقہ کےنام سےہوئی اور ان کاتعلق عزیربلوچ کےجمیل چھانگاگروپ سےہے مقابلے میں ایک اہلکار معمولی زخمی بھی ہواہے۔

کراچی ہی کےعلاقے بلدیہ میں بھی کارروائی کی گئی ہےجس میں مبینہ بھتہ خورگرفتارکو کرکے ملزم کے قبضےسے دستی بم برآمد کرلیا گیا ہے۔

جبکہ اورنگی ٹاؤن پیر آباد سےبھی ملزم کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکیاگیاہے ۔اس دوران سرجانی ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔

رینجرزسندھ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل، بھتا خوری اور دیگرجرائم میں ملوث تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.