تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:40

سرفرازمرچنٹ کبھی ایم کیو ایم کے رکن نہیں رہے:ترجمان متحدہ

جیو نیوز - کراچی.......منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے گھر سے اسلحے کی کئی فہرستیں برآمد ہوئیں،جس پر ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرفرازمرچنٹ کبھی بھی ایم کیو ایم کے رکن نہیں رہے،ایک عام شہری ہیں، اس حیثیت سےاپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔

آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سرفراز مرچنٹ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے گھر سے اسلحے کی کئی فہرستیں برآمد ہوئیں،اسکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں اسلحے کی ایک فہرست دکھائی تھی جس پر متحدہ کے قائد کےگھر کا پتا اور پولیس کی مہر تھی۔

سرفراز مرچنٹ کے بیان پر متحدہ قومی موومنٹ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عام شہری ہیں اور اس حیثیت سےسرفرازمرچنٹ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں تاہم وہ کبھی بھی ایم کیو ایم کے رکن نہیں رہے۔

ترجمان ایم کیوایم کے مطابق سرفراز مرچنٹ کو ایک پرائیوٹ شہری کی حیثیت سے یہ حق حاصل ہےکہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کریں تاہم ان کا کبھی بھی ایم کیو ایم سے تعلق نہیں رہا،جہاں تک ایم کیو ایم کا تعلق ہے میٹروپولیٹن پولیس کی تحقیقات جاری ہے، اس لیے ایم کیو ایم اس مرحلے میں مزید کسی تبصرے کے لیے تیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.