28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:56
ساہیوال :غیرت کےنام پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا
جیو نیوز - ساہیوال......ساہیوال میں غیرت کےنام پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو موت کی نیند سلادیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے67 بٹا4آر میں آصف نامی ملزم کو اپنی بہنوں کے کردار پر شک تھا۔
بدھ کی رات ملزم نے غصے میں آکر فائرنگ کردی، جس سے اس کی دو چھوٹی بہنیں فوزیہ اور ثریا جاں بحق ہوگئیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔