تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:45

شمالی بلوچستان میں بارش نے جاتی ہوئی سردی روک دی

جیو نیوز - کراچی......شمالی بلوچستان میں بھی گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہےجس کے بعد گرم موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

موسم بہار کی آمدکے ساتھ ہی بارش نے بہار کے موسم کو اور بھی خوشگوار کردیا ہے،بارش برسانے والی مغربی ہوائیں افغانستان سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں،جس کے بعد گزشتہ روز سے چمن،زیارت سمیت شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اُدھر سندھ کے مختلف شہروں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد ہونے لگا ہے جب کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا راج رہتا ہے۔گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈوِیژن سمیت مختلف بالائی علاقوں میں سردی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.