28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:6
سیاستدان اپنی جماعتوں میں جمہوریت کو فروغ دیں، سیاستدان
جیو نیوز - اسلام آباد.....سینئرسیاستدانوںاور ماہرین کاکہنا ہےکہ ملک میںجمہوریت کوفروغ دیناہےتوسیاسی جماعتوں کےاندرجمہوریت کوفروغ دینا ہوگا ۔ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی تو سینئ سیاستدان اورماہرین اسلام آبادمیں مل بیٹھے ۔
غیرسرکاری تنظیم پلڈاٹ کی تقریب میں سیاسی منظر نامے پرغیر سیاسی قوتوں کے کردار کا ذکربھی ہوا ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں بعض ادارے سیاسی جماعتوں کو بنانے اور ختم کرنے کے لیے بھی کام کرتے رہے ۔ بعض ادارے ایک سیاسی جماعت کو بناتے اور دوسری کو ختم کرتے ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخا ر حسین نے کہا کہ ان کی جماعت قیام پاکستان سے آج تک انتخابات کراتی آئی ہے لیکن بعض قوتیں تسلیم کرنے کوتیارنہیں ہیں۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندرجمہوریت کی سخت ضرورت ہے جن جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے ان جماعتوں پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔