تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:2

کراچی میں متوقع شدید گرمیوں سے نمٹنے کی تیاریاں

جیو نیوز - کراچی… میں متوقع شدیدگرمی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر موسم کا مقابلہ کریں گے۔

کراچی میں متوقع شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے حرکت میں آگیا ۔ پی ڈی ایم اے نے وزیر بحالیات سندھ علی حسن ہنگورجو کی صدارت میں اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ اور دیگر بھی شریک تھے۔ڈی جی سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ شدید موسم سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ فلاحی اداروں کی ایمبولینسزکو شدیدگرمی کے دوران برف سمیت ضروری اشیاء فراہم کرنے کے علاوہ رضاکاروںکو تربیت بھی دی جائے گی۔
وزیر بحالیات کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کو بھی شدید گرمی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے اگلے ہفتے اجلاس طلب کیا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.