تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:18

وزیرداخلہ نے سرفراز مرچنٹ کے بیان کا نوٹس لے لیا

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے لندن منی لانڈرنگ کیس کے کردارسرفراز مرچنٹ کے بیان کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ نے سرفراز مرچنٹ کے بیان کا جائزہ لینے کے لیے وزارت کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ یہ بیان پاکستان میں جاری منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں کس حد تک معاون ثابت ہو سکتا ہے اور کیا اس بیان کی بنیاد پر معاملہ برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.