تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:6

قلعہ عبداللہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، دہشتگرد گرفتار

جیو نیوز - قلعہ عبداللہ .....ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں کاروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر بارود سے بھری گاڑی برآمد کرکے ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق کاروائی ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بارود سے گاڑی کوئٹہ میں دہشت گردی کےلئے استعمال کیا جاناتھا ، گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کےلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.