تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:31

مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئےپارلیمانی بورڈ تشکیل

جیو نیوز - اسلام آباد......مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔میاں نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہونگے ، آزاد کشمیر انتخابات کے لئے ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ 18 ممبران پر مشتمل ہے۔

نواز شریف پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ہونگے ، راجہ ظفر الحق ، سردار سکندر حیات خان ، راجا فاروق حیدر،شاہ غلام قادر ، چودھری طارق فاروق ڈاکٹر نجیب نقی ،برجیس طاہر ، چودھری نثار علی خان ، پرویز رشید، مہتاب عباسی ، خواجہ آصف ، حمز شہباز ، آصف کرمانی ، نسیم اللہ گردیزی سمیت دیگر بورڈ ممبران میں شامل ہیں ۔

بورڈ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کرئے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.