30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:42
ایک عرصے بعد اپنے لوگوں کے درمیان آیا ہوں،مصطفیٰ کمال
جیو نیوز - کراچی....سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج پریس کانفرنس میں طویل عرصے بعد بات کروں گا۔میں ایک عرصے بعد اپنے ملک ،شہر اور لوگوں کے درمیان آیا ہوں۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج میں اپنی تمام تربات پریس کانفرنس میں ہی بیان کروں گا ۔
مصطفیٰ کمال اور انیس احمد قائم خانی کی پریس کانفرنس آج سہ پہر تین بجے ڈیفنس میں ہوگی، جس میں میڈیا کو اہم معاملات سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے2005سے 2009 تک کراچی کے ناظم رہے اور شہرمیں ترقیاتی کام کے حوالے سے ان کی خدمات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
دونوںرہنما گذشتہ کئی سال سے سیاسی منظر نامے سے دور رہنے کے بعد آ ج پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئیں گے۔