تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:14

میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جیو نیوز - کراچی....ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016 جمع کرانے کی تاریخ میں 4مارچ2016تک توسیع کر دی ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کو سہولت فراہم کرنے اور ان کے قیمتی تعلیمی سال کو بچانے کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 4مارچ تک توسیع کی جا رہی ہے۔

اعلان کے تحت ایسے طلبہ اپنے فارم موجودہ لیٹ فیس میںمزید300 روپے اضافے کے ساتھ جمع کرا سکیں گے۔

امتحانی فارمزمقررہبینک کی شاخوں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور وہیں جمع بھی کرائے جا سکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.