30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:6
افغانستان میں مسائل کا الزام پاکستان کو نہیں دینا چاہیے، سرتاج عزیز
جیو نیوز - واشنگٹن ....مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں مسائل کا الزام پاکستان کو نہیں دینا چاہیے ۔ امید ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دو ہفتوں میں متوقع مذاکرات سے افغانستان میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔
واشنگٹن میں کونسل آن فارن ریلیشنز کے تحت تقریب سے خطاب سرتاج عزیز کا کہنا تھا یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ پاکستان کچھ گروپوں کی حمایت کررہا ہے اور یہاں بدستور ایسے لوگ موجود ہیں جو طالبان سے ہم دردی رکھتے ہیں ۔ یہ تاثر درست کرنے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ گذشتہ دو برسوں کے دوران پاکستان نے پراسیس کو جس طرح آگے بڑھایا وہ بالکل واضح ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام تک پاکستان پُرامن نہیں بن سکتا ۔
سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا خود افغانوں کے لیے اہم ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سیاسی اتفاق رائے ہو ۔