تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:52

معلوم تھا کہ ایم کیو ایم کرمنلز بھارت آتے جاتے ہیں، نبیل گبول

جیو نیوز - کراچی.........ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ہوتےہوئے معلوم تھاجماعت کےکرمنلز بھارت آتے جاتے رہتے ہیں ، رابطہ کمیٹی کے رکن نے بتایا کچھ ہونے والا ہےآپ نائن زیرومت آنا،مجھے بتایاگیا کہ قائد ایم کیوایم نےانیس قائم خانی اوردیگرکومارنےکاآرڈردیاہے۔

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے 70فیصد لوگ مصطفیٰ کمال والی سوچ رکھتے ہیں، رحمان ملک نے دشمن ملک کے فنڈسے چلنی والی جماعت کوسپورٹ کیا، مصطفیٰ کمال نے رحمان ملک کو بحیثیت وزیر داخلہ آگاہ کیا کہ ہم پھنس گئےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم میں نیا دھڑا بن چکا ہے، مصطفیٰ کمال ان لوگوں کولاناچاہتے ہیں جومختلف معاملات پرپریشان ہیں، مصطفیٰ کمال،الطاف حسین کی پالیسیوں سےپریشان افرادکوڈرائی کلین کراناچاہتےہیں، جیلوںمیں بند،گرفتارافرادکوپیغام دیاگیاڈرائی کلین کراناہےتومیری طرف آئیں، اس لیے ’’را‘‘ کے ایجنٹ کہلانے والے کے لیے عام معافی کی بات کی گئی۔

نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ مصطفی ٰکمال کواپنےاوپرعائدالزامات کاجواب دیناہوگا، مصطفیٰ کمال نے ابھی صرف 10فیصد باتیں بتائی ہیں، مصطفی ٰکمال کوبتاناچاہیے300ارب کےترقیاتی بجٹ کاکتناحصہ لندن جاتاتھا،تعمیراتی ٹھیکوں پر کمیشن کے لیے لندن سے دباؤ ہوتا تھا، ’’را‘‘سے فنڈنگ کے معاملے پرانکوائری ہو اورجوڈیشل کمیشن بنناچاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.