30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:8
ایم کیوایم کیخلاف ایسے الزامات لگتےرہے ہیں، سعید غنی
جیو نیوز - اسلام آباد.........پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعیدغنی نے مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ 1992کاآپریشن انہیں الزامات کے تحت ہوا تھا، میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کوئی نئی بات ہے، کئی دہائیوں سےملک میں یہ باتیں چل رہی ہیں،ایم کیوایم کےخلاف ایسے الزامات لگتےرہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرےسامنےرحمان ملک اورقائدایم کیوایم کی ملاقات کی بات کبھی نہیں ہوئی، انیس قائم خانی پرماضی میں بھی سنگین الزامات لگتےرہےہیں، سیاسی جماعتوں کواپنی کرپشن کی تحقیقات کرنی چاہیے۔