تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:50

مصطفیٰ کمال کی تقریر اچھی تھی، خیر مقد م کرتے ہیں ، اعجاز چودھری

جیو نیوز - لاہور......تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق ضلع ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی تقریر بہت اچھی تھی ، اس کا خیر مقد م کرتے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی تقریر کےبعد سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے اورحکومت الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرے ، یہ تقریر الطاف حسین کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

ان کا کہناتھاکہ ان جرائم میں رحمان ملک بھی برابر کے شریک تھے،مصطفی کمال نے پی ٹی آئی کے مواقف کی تائید کر دی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.