1 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:34
پشاور:تاوان کی غرض سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب
جیو نیوز - پشاور…پشاورکے علاقہ زریاب کالونی سے تاوان کی غرض سے اغواء ہونے والے بچے کو چکدرہ سے بازیاب کرالیاگیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق زریاب کالونی سے دس سالہ شہزاد اقبال کو سال 2014 میں اغواء کیاگیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ فقرآباد مین درج کیاگیا۔ جسے چکدرہ بازار کے ایک مکان سے بازیاب کرایاگیا ہے۔
کارروائی کے دوران قاری عارف نامی ا غواء کار کو بھی گرفتارکیاگیا۔ جو اس سےقبل بھی اغواء کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔