تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:16

ہماری وجہ سےکراچی کے حالات کشیدہ نہیں ہوںگے،مصطفیٰ کمال

جیو نیوز - کراچی…سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری وجہ سےشہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے، متحدہ سے پوچھیں کہ اگرحالات خراب کرنے ہیں تواللہ انہیں ہدایت دے۔

مصطفیٰ کمال نے کل کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے بعد آج میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی دستاویز نہیں دکھائی،جوچیزپہلے سامنے آچکی ہیں، ان پربات کی۔میرے لیے کوئی باغی کوئی وفادارنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا نام نہیں، سب لوگوں کو دعوت دی ہے، سب کو کہتاہوں کہ سوچیں کہ کیا صحیح اور کیا غلط ہے،یہ نہیں دیکھیں کہ کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھیں کہ کیا کہہ رہا ہے۔میرا پوائنٹ ہے کہ صرف سچ بولیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں ہزاروں کے حساب سے دنیا بھرسے کالزآئی ہیں۔جن کی کالزنہیں اٹھاپائے ان سے معذرت خواہ ہیں۔

اس موقع پر انیس قائم خانی نے کہا کہ کسی جے آئی ٹی میں میرا کوئی نام نہیں،میں پارٹی کا ڈپٹی کنوینرتھا،آگ لگانے نہیں جاتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.