تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:32

سپریم کورٹ نے بیٹی کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنادی

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بیٹی کے قاتل کو عمر قید کی سنادی، محمد زمان نامی مجرم نے 2005ءمیں بیٹی کو قتل جبکہ بیوی کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ مجرم محمد زمان نے 24اگست 2005ء کو بیٹی کو قتل اور بیوی کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔

مجرم کے وکیل صدیق بلوچ نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ بند کمرے میں پیش آیا جس کی وجہ کسی کو معلوم نہیں ، واقعہ بظاہر اشتعال انگیزی کا نتیجہ لگتا ہے۔

محمد زمان کو ٹرائل کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی جبکہ ہائی کورٹ نے مجرم کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.