تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:41

متحدہ قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مقامات پر مظاہرے

جیو نیوز - کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائدسے اظہا ر یکجہتی کیلئے کراچی میں18سے زائد مقامات پر امن مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے کارکنوں اور رہنماوں کے اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیےکراچی کے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے ،اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ 30 سال سے ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔نامزد سٹی ناظم وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف باتیں کرنے والے ٹیسٹ ٹیوب بے بی ہیں،جنہیں عوام مسترد کرچکے ہیں۔

نائن زیرو سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ، جہاں متحدہ کے کارکنوں کے ساتھ رہنما بھی شریک ہیں ۔ ایم کیو ایم کے مطابق عوام وکا رکن پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور قائد ایم کیوایم سے مکمل یکجہتی کااظہار کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.