تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:7

محکمہ موسمیات نے بہار کے 2ماہ بارشیں برسنے کی نوید سنادی

جیو نیوز - اسلام آباد ......موسم بہار کی بارشوں کا پہلا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے،موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم رہیں تو محکمہ موسمیات نے بہار کے2 ماہ میں بارشیں بار بار برسنے کی نوید سنائی ہے۔

بہار کی پہلی بارشیں بلوچستان اور سندھ میں برس رہی ہیں، تو ویک اینڈ پر بالائی پنجاب کے ساتھ اسلام آباد میں بھی جل تھل ہوگا ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق بادل اور بارش دینے والی ہوائیں کل پاکستان کے بالائی علاقوں میں شفٹ ہوں گی تو کل اسلام آباد ، بالائی پنجاب خیبر پختون خوا، اور کشمیر کے میں بارش ہو گی اور دھوپ کی حدت کم ہو گی۔

موسم بہار شروع ہوا تو ہر سو آنکھوں کو تراوٹ بخشتے رنگ بکھرتے گئے،رنگوں کے موسم کے ساتھ ہی ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا پہلا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کا مزید کہناتھا کہ اس ماہ اور اگلے ماہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی بارشیں ہوں گی، بارشوں کا زیادہ فوکس بلوچستان کے پی ایران اور مڈل ایسٹ کے علاقوں میں ہو گا اگلے ماہ غیر معمولی بارشوں میں پاکستان کا فوکس بالائی علاقوں میں ہو گا ۔

بارشوں کا رواں سلسلہ اتوار تک تھم جائے گا جبکہ مارچ کے آخر تک بارشوں کے 2 مزید سلسلوں سے موسم بہار بھی عروج پر پہنچے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.