1 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:39
کراچی :اے ٹی سی نے ملزم دانش کو 90روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا
جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے کارکن کو 90 روز نظر بندی پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ملزم دانش عرف مٹھا کو 90 روز نظر بندی پر رینجرز کی تحویل میں دیا۔
رینجرز لاء آفیسر کے مطابق ملزم ایم کیو ایم کی عسکری ونگ کا سرگرم کارکن ہے،ملزم دانش عرف مٹھا 20سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔