تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:11

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے صدر محسن لطیف مستعفی

جیو نیوز - لاہور ......مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے صدر میاں محسن لطیف نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفا دے دیا ۔

جیو نیوز سے گفتگومیں میاں محسن لطیف نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔

محسن لطیف بیگم کلثوم نواز کے بھتیجے ہیں، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ساجد چوہان نے بھی استعفا دیدیا ہے۔ دونوں رہنماوں نے استعفے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ارسال کر دیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.