تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:59

ن لیگ کا مشاہد اللہ خان کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد .......پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے منظوری دے دی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق صدرمسلم لیگ ن اوروزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ میں مشاہد اللہ خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دےد ی ہے۔

وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایات دی ہیں کہ اس سلسلےمیں سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا جائے۔سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی نشست اقبال طفر جھگڑا کے گورنر خیبر پختونخوا بننے سے خالی ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.