تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:35

صحافیوں اورصحافتی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم

جیو نیوز - اسلام آباد ......وزیراعظم نوازشریف نےآج ٹی وی کراچی اور لاہور کے دفاترپرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں اورصحافتی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے آج ٹی وی کے کراچی اور لاہور دفاتر پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے ، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کریں ۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے بھی آج ٹی وی کے دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملہ آزادی اظہار کو سلب کرنے مترادف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.