2 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:28
ایڈیٹرزفار سیفٹی کا صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
جیو نیوز - اسلام آباد ......صحافتی تنظیم ایڈیٹرزفار سیفٹی نے بھی ٹی وی چینل اور صحافیوں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایڈیٹرزفار سیفٹی تنظیم نے مختلف شہروں میں ٹی وی چینل اورصحافیوں پرحملے پراظہارتشویش کیا ہے، تنظیم کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں صحافیوں اور ٹی وی چینل پر حملے ہوئے، حکومت اورمظاہرین اپنے خواہشات کے مطابق خبر نہیں بنواسکتے۔
ایڈیٹرزفار سیفٹی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں اور حملوں کے ذمے داروں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔