2 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:27
نظام عدل میں خرابی نہیں، عدلیہ آزاد ہے، چیف جسٹس
جیو نیوز - کراچی…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں آزاد عدلیہ کام کررہی ہے اور ملک میں مروج نظام عدل میں کوئی خرابی نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ایسے معاشرے میں رہتے ہیں کہ جہاں مقتول کی والدہ اور بیٹیاں عدالت میں آکر بیان دیتی ہیں کہ کیس کے تمام چشم دید گواہ منحرف ہوگئے ہیں اور سرکاری مشینری بھی ان کے خلاف کام کررہی ہے۔
جسٹس انورظہیر جمالی نے کہا کہ معاشرےمیں سچ اورجھوٹ،حلال وحرام کی تفریق ختم ہوتی جارہی ہے،عدالتی احکامات پر عمل ہونے کےبجائے بچنے کا سہارا لیا جاتاہے۔ایسےقوانین متعارف کرائےجائیں جومقدمات کےتصفیےکے لیے حل فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کےحل کےلیےدنیابھرمیں متبادل نظام موجودہے،پرنٹ و الیکٹرنک میڈیا کو تنازعات کےحل کے لئے مثبت کردار اداکرنا چاہیے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بھی انصاف کےمتبادل ادارےقائم کرنےکی ضرورت ہے۔جوڈیشل کمیشن نےانصاف کےمتبادل نظام کی فراہمی کی تجویزدی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاروبارکےلیےماحول کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے،سرمایہ کاروں کوپاکستان میں پرامن اورسازگارماحول فراہم کیاجائے۔