3 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:20
مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نے پاکستان آکر غلطی کی، وسیم ختر
جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنماوسیم اختر کے خلاف سیکیورٹی اداروں کے خلاف گفتگوکرنے سے متعلق مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ وسیم اختر کا کہناتھاکہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کو جلد احساس ہوجائے گا کہ انھوں نے پاکستان آکر غلطی کی۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کی عبوری ضمانت میں 11مارچ تک توسیع کی۔وسیم اختر نے نجی ٹی وی پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف گفتگوکرنے سے متعلق مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نہ تو سیاست دان ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی اہمیت ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ کوئی راکٹ سائنس نہیں تھی ،ترقیاتی کام ٹیم ورک کا نتیجہ تھے۔
انھوں نے کہا کہ دبئی سے آنے والے دونوں حضرات ٹریپ ہوگئے ہیں۔دیکھتے ہیں کہ ان دونوں کے سر پر ہاتھ کب تک رہتا ہے۔