3 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:25
سندھ کیخلاف جان بوجھ کر فضا بنائی جارہی ہے،مولا بخش چانڈیو
جیو نیوز - میرپورخاص ......سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں ایم کیو ایم اور ’’را‘‘ کے تعلق کا معاملہ ایک دو دن کا نہیں، جو جو جب جب ایم کیوایم کے ساتھ رہا وہ اس الزام کا ذمے دار ہوگا۔
میرپورخاص میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال لاوارث ہوکر واپس نہیں آئے ان پر یقیناً کسی کا ہاتھ ہوگا ۔
مصطفی کمال کی وجہ سے سندھ یا پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، البتہ ایم کیوایم میں تبدیلی آسکتی ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ کےخلاف جان بوجھ کر ایک فضا بنائی جارہی ہے۔ سندھ سے کوئی نیب کے ناخن کاٹنے کی بات کرتا تو بغاوت کا مقدمہ درج ہوجاتا ۔