تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:18

پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس 9 مارچ کو کراچی میں طلب

جیو نیوز - کراچی......پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدراور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس بدھ 9 مارچ کو کراچی میں طلب کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی کے مطابق سندھ کونسل کا اجلاس 9 مارچ کی سہ پہر تین بجے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہو گا ،جس کی صدارت پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کریں گے۔

اجلاس میں 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کی تیاریوں اور انتظامات پرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹوکمیٹی کےعہدیداران، ضلعی صدور ، جنرل سیکریٹریز اور ارکان اسمبلی سمیت اراکین سندھ کونسل شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.