تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:22

گرفتارکارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانےکی کوشش کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی

جیو نیوز - کراچی......ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانےکی کوشش کی جارہی ہیں،کارکنوں کےگھروں پرفون کیے جارہے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ بچوں کی رہائی چاہیے تو انیس قائم خانی اور مصطفےٰکمال سےرابطہ کرلیں۔

رابطہ کمیٹی نے ہدایت دی کہ لاپتہ اور اسیرساتھیوں کےاہل خانہ ثابت قدم رہیں، کسی دھونس دھمکی میں نہ آئیں،عوام اللہ کے انصاف پر یقین رکھیں وہی ظالموں سے نمٹنا جانتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.