3 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:38
حیدرآباد : چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ، کسٹم انسپکٹر جاں بحق
جیو نیوز - حیدرآباد......حیدرآباد میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق ہوگئے۔کسٹم اہلکاروں نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے مخبری پر مارکیٹ ٹاور کے ایک گودام میں چھاپا مارا، جہاں اسمگل شدہ گٹکے کا ذخیرہ تھا،چھاپے کے دوران گودام میں موجود ملزمان نے کسٹم حکام کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی ۔
ملزمان کی فائرنگ سے موقع پر ہی کسٹم انسپکٹرعبدالغفارشیخ جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، تاہم کسٹم اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جلال پٹھان کو گرفتار کرلیا۔