3 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:8
خلاف ضابطہ ترقی:سپریم کورٹ کےحکم پر13 ایس ایچ اوزکی تنزلی
جیو نیوز - لاہور.......سپریم کورٹ کے حکم پر لاہور میں محکمہ پولیس میں خلاف ضابطہ ترقی لینے والے 13 ایس ایچ او کی تنزلی کرکے انہیں سپاہی بنا دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 1700 افسران اور اہل کار تنزلی کی زد میں آئیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جن ایس ایچ اوز کو تنزلی کرکے سپاہی بنایا گیا ہے ان میں ایس ایچ او مانگا منڈی ، ایس ایچ او سندر ، ایس ایچ او رائیونڈ سٹی ،ایس ایچ او ویمن پولیس ریس کورس ،ایس ایچ او ساندہ ، ایس ایچ او اسلامپورہ ،ایس ایچ او اچھرہ ، ایس ایچ او قلعہ گوجر سنگھ اورایس ایچ او یکی گیٹ ،ایس ایچ او برکی ، ایس ایچ او فیکٹری ایریا ، ایس ایچ او شمالی چھاونی اور ایس ایچ او شاد باغ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپر یم کورٹ کے حکم پر مجموعی طورپر 1700 پولیس افسران اور اہلکار تنزلی کا شکار ہوں گے ، سپریم کورٹ کے احکامات پر تین مرحلوں میں عملدرآمد ہو گا۔ پہلے مرحلے میں انسپکٹر سے سپاہی تک کے اہلکاروں کو تنزلی کے پروانے موصول ہوگئےہیں۔