3 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:40
گلوکارہ مالا کی آج 26ویں برسی
جیو نیوز - لاہور......1960ءکی دہائی میں نورجہاں کے بعدشہرت پانے والی مالا بیگم نے چھ سو سے زائد اردو اور پنجابی گیت گائے اور سریلی آواز سے سنگیت کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔آج مالا کی 26ویں برسی منائی جارہی ہے۔
نسیم نازلی جنہوں نے فلموں میں گیت گا کر مالا بیگم کے نام سے شہرت پائی 9 نومبر 1939ءکو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔وہ پاکستان کی پہلی خاتون موسیقار شمیم نازلی کی بہن تھیں جنہیں 1961 ءمیں موسیقار جی اے چشتی نے پنجابی فلم آبرومیں متعارف کرایا، پہلی اردو فلم سورج مکھی تھی جبکہ شہرت ملی فلم محبوب سے۔
سر کی مالا نے نامور موسیقاروں کی دھنوں کو اپنی آواز کے قالب میں ڈھالا۔ گیت طربیہ ہو یا المیہ انہوں نے اعلیٰ فنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔
موسیقی کے اسرارو رومز سے واقف مالا کے آخری دن تنگدستی میں گزرے۔6 مارچ 1990ء کو اس جہان رنگ و بو سے رخصت ہوئیں۔