3 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:49
ٹنڈومحمد خان:نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ورثا کا احتجاج
جیو نیوز - ٹنڈو محمد خان......ٹنڈو محمد خان میں 22 سالہ نوجوان کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ورثا نےلاش کے ہمراہ سٹی تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے انوار کالونی کا رہائشی 22 سالہ تھالو اپنی ساس کے ہمراہ حیدر آباد میں واقع اپنے سسرال گیا تھا ۔
تاہم گزشتہ رات اس کی لاش اس کے گھر کے باہر ملی جس پر اس کے اہل خانہ نے لاش کے ہمراہ سٹی تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مبینہ قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے ۔
سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او قادر بخش بہرانی کا کہنا ہے کہ مبینہ قتل کا واقعہ قاسم آباد میں پیش آیا ہے اس لیے مقدمہ بھی وہی درج ہوگا۔