تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:21

پشاور: فورسز کا مشترکہ آپریشن ،100 مشتبہ افراد زیر حراست

جیو نیوز - پشاور......پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کےدوران ایک سو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاور کے پوش علاقوں حیات آباد اور فقیر آباد کے 150 گھروں میں کیاگیا۔ آپریشن کے دوران 8افغان باشندوں سمیت 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جنہیں متعلقہ تھانوں میں منتقل کرکے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

مشتبہ افراد کے قبضے سے چار پستولیں اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.