تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:46

خیبرایجنسی کے راستے نان کسٹم پیڈ اشیاکی پشاور میں اسمگلنگ جاری

جیو نیوز - خیبرایجنسی .......خیبرایجنسی کے راستے نان کسٹم پیڈ اشیا ءکی پشاور میں اسمگلنگ ایک عرصے سے جاری ہے۔ تاہم اب پشاور پولیس نے اس غیرقانونی کاروبار کو روکنےکےلئے کریک ڈاون شروع کیا ہے جس پر اسمگلنگ سے وابستہ افراد بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

خیبرایجنسی سے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی پشاور شہر کوسمگلنگ کوئی نئی بات نہیں۔ سالوں سے یہ کاروبار چل رہا ہے۔ غیر ملکی کپڑا، کاسمیٹیکس، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء ہتھ گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی ذریعےپہلے پشاور کی کارخانومارکیٹ اور پھر دیگر علاقوں کو سپلائی ہوتی ہیں۔

غیر ملکی سامان کے مرکز کارخانومارکیٹ میں پانچ سو سےذیادہ لوگوں کا روزگار اس سمگلنگ سے وابستہ ہے۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے کریک ڈاون شروع کیاتو اس کاروبار سے وابستہ مزدور سراپا احتجاج بن گئے۔

کارخانومارکیٹ میں 70 سےذیادہ مارکیٹیں ہیں۔ جن میں نان کسٹم پیڈ اشیاء بکتی ہیں۔ تاہم ان اشیاء کی پشاور کی دیگر مارکیٹس کو فراہمی پرقانون کی کتابوں میں پابندی ہے۔

اسمگلرز سے رشوت لینے کے الزامات سامنے آنے کے بعدکچھ عرصہ کے دوران دس سے ذیادہ پولیس اہلکاروں کو معطل کیاگیا۔ جن میں ذیادہ تر اہلکار تھانہ حیات آباد میں تعینات تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.