تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:2

متاثرین کی واپسی کا سلسلہ انتہائی سست روی کا شکار ہے،مشران

جیو نیوز - بنوںَ......شمالی وزیرستان کے مشران کا کہنا ہے کہ متاثرین کی واپسی کا سلسلہ انتہائی سست روی کا شکار ہے اگر ایسے ہی سست رفتاری سے واپسی کا عمل جاری رہا تو سالوں لگ جائیں گے ۔

بنوں ٹاؤن شپ میں واپسی کے سلسلے میں مشران کا جرگہ ہوا،جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مشران نے کہا کہ وزیرستان کے عوام محب وطن شہری ہیں۔

مشران کا کہنا تھا کہ متاثرین کی واپسی انتہائی سست روی کا شکار ہے،،آپریشن ضرب عضب کیوجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ تباہ شدہ مارکیٹوں کی دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کرکے کاروباری سرگرمیاں پھر سے بحال کی جاسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.