3 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:18
پشاور کے نواحی علاقوں میں اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن
جیو نیوز - پشاور.... پشاورپولیس کا نواحی علاقوں میں اشتہاری ملزمان کےخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 50 اشتہاریوں کو گرفتارکیاگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ متحرا، خزانہ اور داودزئی کی حدود میں کاروائیاں کی گئیں۔ ایک ہفتہ کے دوران 50 اشتہاری ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایاگیا۔
ڈی ایس پی رورل پشاور صاحبزادہ سجاد خان کے مطابق اشتہاری ملزمان پولیس حملوں، قتل اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔