تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:51

ہنگو: این اے 39اورکزئی ایجنسی کے دوپولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ

جیو نیوز - ہنگو.......ہنگومیں حلقہ این اے 39اورکزئی ایجنسی کے دوپولنگ اسٹیشنوں 12اور13میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے۔اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

پی پی کےسابق ایم این اے جواد حسین کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن میں ووٹوں کی گنتی درست نہ کرانے پر اعتراض کیاگیا تھا جس پر پٹیشن پر ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ نے دوپولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کاحکم دیا جہاں آزادامیدوارڈاکٹرغازی گلاب جمال کو حریف امیدوارجوادحسین سے 194ووٹوں کی سبقت حاصل تھی۔

دونوں پولنگ اسٹیشوں میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد6ہزار1سو25ہے۔ جومتاثرین اورکزئی ایجنسی کے کیمپوں پر مشتمل ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.